31 اگست 2016 - 14:21
پاکستان: دو سگی بہنوں نے بوئنگ 777 طیارے کا لائسنس حاصل کر لیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے کی دو خاتون پائلٹوں نے بوئنگ سات سو ستتر طیارہ اڑا کر عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مریم مسعود اور ارم مسعود اب تک پاکستان کی دو منفرد بہنیں ہیں جنھیں بیک وقت بوئنگ سات سو ستتر اڑانے کا اعزاز حاصل ہے- پی آئی اے کے ترجمان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مریم اور ارم دونوں بہنیں فرسٹ آفیسرز ہیں جو مختلف طیارے اڑاتی ہیں۔

پی آئی اے کےترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اب تک ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ دو حقیقی بہنوں نے ایک جیسے طیارے بیک وقت اڑائے ہوں- بوئنگ سات سو ستتر اڑانے کا اعزاز پہلے مریم مسعود نے حاصل کیا اس کے بعد ان کی بہن ارم مسعود کو بھی حال ہی میں ترقی دی گئی جس کے بعد وہ بوئنگ سات سو ستتر اڑانے میں کامیاب ہوئیں۔

۔۔۔۔۔

/169